سپریم کورٹ نے میڈیکل کورسز کے لئے مشترکہ داخلہ امتحان منعقد کرانے کی تجویز کو اگلے حکم تک منظوری دے دی ہے۔
جسٹس انل آر دوے کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے آج کیس میں نظرثانی کرنے والی درخواست تسلیم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس، بی ڈی ا یس اور
پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز کے لئے مشترکہ داخلہ امتحان کے تناظر میں تین رکنی بنچ کے فیصلے کو واپس لے لیا۔
عدالت نے آج اپنے فیصلے میں کہا کہ اس سلسلے میں نئے سرے سے سماعت کی جائے گی، تب تک قومی اہلیتی داخلہ امتحان ( این ای ٹی ٹی) کو لاگو کیا جا سکتا ہے۔